رہنمائی 2 منٹ
نومولود کا پہلا مہینہ
تحریر و نظرِ ثانی: پروفیسر ڈاکٹر سہیل اشرف · 2 نومبر 2026
Read in Englishاہم نکات
- 6 مہینے کی عمر تک بچے کو صرف ماں کا دودھ پلائیں۔
- نومولود کو ماں کے دودھ سے پہلے گھٹی، قہوہ یا کوئی اور چیز نہ دیں۔
- بچے کے حفاظتی ٹیکے جتنی جلدی ہو سکے شروع کروائیں۔
ڈاکٹر کو کب دکھائیں
- بچے کی جلد پیلی لگے (یرقان)۔
- بچہ دودھ نہ پی رہا ہو۔
- بچے کا وزن نہ بڑھ رہا ہو۔
گھر پر دیکھ بھال
- بچے کو گرم رکھیں۔
- ہر 2 سے 3 گھنٹے بعد دودھ پلائیں۔
- ہر بار دودھ پلانے کے بعد بچے کو ڈکار دلائیں۔