رہنمائی 3 منٹ

کھانسی، سانس کی سیٹی اور برونکائیولائٹس

تحریر و نظرِ ثانی: پروفیسر ڈاکٹر سہیل اشرف · 2 نومبر 2026

Read in English

اہم نکات

  • ہر کھانسی میں اینٹی بائیوٹک کی ضرورت نہیں ہوتی۔
  • چھوٹے بچوں کو کھانسی کے شربت یا قطرے نہ دیں۔
  • دمے کے مریض بچوں کو انہیلر استعمال کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر کو کب دکھائیں

  • بچے کو بخار اور کھانسی ہو۔
  • بچے کو سانس لینے میں دشواری ہو۔

فوراً ایمرجنسی جائیں اگر

بچے کو سانس لینے میں دشواری ہو، سانس اندر لیتے وقت سخت آواز آئے (سٹرائیڈر)، یا وہ جو کچھ کھائے پیے سب الٹی کر دے۔

خطرے کی تمام علامات

گھر پر دیکھ بھال

  • گلے کی خراش کے لیے سوپ، یخنی اور شہد والا پانی محفوظ گھریلو نسخے ہیں۔
  • اگر بچے کو پہلے سے دمہ ہے اور سانس میں سیٹی کی آواز آ رہی ہے تو نیبولائزر سے وینٹولن دیں۔
  • کھانسی، نزلہ زکام یا سینے کے انفیکشن میں بچے کو ڈوڈا نہ دیں۔